بیلتھنگڈی 5؍نومبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب کنّاجے نامی علاقے میں اسٹیون روڈرگس نامی 24سالہ نوجوان ندی میں غرقاب ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب اسٹیون اپنے دوستوں کے ساتھ ندی میں تیرنے کے لئے گیا ہوا تھا۔ نوجوان کے غرقاب ہونے کی خبر ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ ندی کی تہہ سے اسٹیون کی لاش نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بیلتھنگڈی سرکاری اسپتال میں بھیج دی گئی۔کیس درج کرلینے کے بعد پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔